Home / پاکستان / ہمت ہے تو، نواز شریف جیسا بیٹا ڈھونڈ کر دکھاؤ۔۔۔مریم نواز کاوالدہ کو پارسل کا طعنہ دینے والوں کو اوپن چیلنج

ہمت ہے تو، نواز شریف جیسا بیٹا ڈھونڈ کر دکھاؤ۔۔۔مریم نواز کاوالدہ کو پارسل کا طعنہ دینے والوں کو اوپن چیلنج

Sharing is caring!

ملتان(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک وزیر نے کہا کہ نوازشریف نے والدہ کو پارسل کر دیا،میں ان سے پوچھتی ہوں کہ پورے ملک میں نوازشریف جیسا بیٹا ڈھونڈ کر دکھاؤ۔مریم نواز نےملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے مجھے یہاں آنے سے پہلے کہا کہ وہاں اپنے دکھوں کا ذکر نہ کرنا عوام کے دکھوں کا ذکر کرنا کیوں کہ عوام کے دکھ ہمارے دکھ سے زیادہ قیمتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کا دکھ یہ ہے کہ غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں روٹی30روپے تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کسی کو دشمن بھی اعلیٰ ظرف کا دے لیکن ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمیں دشمن بھی کم ظرف ملا۔ نوازشریف کو اپنی والدہ کو لحد میں اتارنے کے لیے پاکستان آنے نہیں دیا۔ بھٹو شہید کے خاندان کو ان کے جنازے میں شرکت نہیں کرنے دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ماں جب بستر مرگ پر تھی تو انہوں نے آئی سی یو کے دروازے توڑ کر ان کی تصویریں بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میری دادی کا انتقال ہوا تو پشاور میں فون سروس معطل تھی اورمیری دادی کی خبر مجھ تک نہیں نہیں پہنچائی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ ان کے ایک وزیر نے کہا کہ نوازشریف نے لندن سے اپنی والدہ کی لاش پارسل کر دی، میں اس وزیر سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ نوازشریف جیسا کوئی فرمانبردار بیٹا تو ڈھونڈ کر دکھاؤ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میری دادی نے اپنے بیٹے نوازشریف کی گود میں اپنی آخری سانسیں توڑیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد لندن میں کاؤنٹی نہیں کھیل رہے تھے جو اپنی ماں کے آخری وقت میں پاس نہ بیٹھ سکے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *