وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر ملک میں کورونا کیسز کم نہ ہوئے تو اسکول بند ہی رہیں گے ، اگر کورونا کیسز ایسے ہی تیزی سے بڑھتے رہے تو امتحانات کے بغیر طلباء کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا آپشن بھی برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ اسکولوں میں امتحانات کی وجہ سے کورونا کے سائے منڈلا رہے ہیں اور اگر کورونا سے حالات زیادہ خراب ہوئے تو کچھ بھی ممکن ہے ، اس صورتحال میں اگر بڑھتے ہوئے کورونا کیسز میں کمی نہ آئی تو اسکولز کو مزید بند رکھنے کا آپشن موجود