Home / پاکستان / پاکستانیوں پر اس وقت کونسا بڑ اخطرہ منڈلا رہا ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے بڑے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستانیوں پر اس وقت کونسا بڑ اخطرہ منڈلا رہا ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے بڑے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Sharing is caring!

وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ پاکستان کا سب سے بڑاچیلنج فوڈ سکیورٹی ہے،حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری عوام کیلئے فوڈ سکیور کرنا ہوتا ہے،ہماری ایکسپورٹ اورامپورٹ میں بہت فرق ہے ،ایک وقت تھا ہم گندم ایکسپورٹ کرتے تھے،اس سال 40 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی،گھی اورپام آئل ہم امپورٹ کرتے ہیں، نوشہرہ میں زیتون شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے

ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ زیتون کی پیداوار کا اثر پورے پاکستان میں جائے گا،پاکستان ان 10 ملکوں میں شامل ہے جو کلائمیٹ چینج سے متاثر ہیں ۔ انکاکہناتھا کہ دنیا میں دوسری نوجوان آبادی پاکستان کی ہے ،نوجوانوں کو روزگار دینا بھی بہت بڑاچیلنج ہے،آلودگی بھی ہمارے لئے چیلنج ہے ،آنے والی نسلوں کو خطرہ کلائمیٹ چینج سے ہے، درخت لگاکرآنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ

بنا رہے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے اکثر علاقوں میں زیتون کی پیداوار ہوسکتی ہے ،زیتون کو دنیا میں ایکسپورٹ کر سکتے ہیں ،یہ بہترین کوکنگ آئل ہے ، زیتون کی پیداوار سے نوجوانوں کے روزگارکاسلسلہ بھی بن جائے گا۔ وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ شہروں میں آلودگی کامسئلہ بنا ہواہے،نوجوانوں اورطلبہ کو بلین ٹری شجرکاری میں بھرپور شرکت کرنی چاہئے،ضروری ہے

شہروں میں بھی اربن فارسٹ لگائیں پھلوں کے درخت بھی اسی کے اندر شامل کرلیں گے ،پاکستان میں مختلف قسم کے پھلوں کے درخت اگ سکتے ہیں ،ہمارے پاس 12موسم ہیں،زیتون کے درخت سے بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *