Home / اہم خبریں / سعودی عرب کے معمر ترین موذن شیخ ناصر 118 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سعودی عرب کے معمر ترین موذن شیخ ناصر 118 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Sharing is caring!

دُنیا میں اُن لوگوں سے بڑھ کر خوش نصیب کون ہوں گے جنہیں اللہ کے گھر میں سالہا سال اذان دینے کی سعادت نصیب ہوتی ہے۔ اسلام میں موذن کا بہت بلند اور احترام سے بھرپور مقا م ہے۔ یہ سعادت ہر کسی کو حاصل نہیں ہوتی اور جسے حاصل ہوتی ہے وہ اللہ کا برگزیدہ بندہ ہی ہوتا ہے۔ کیا کوئی تصور کر سکتا ہے کہ اللہ کے کسی پیارے کو دس، بیس، تیس برس نہیں بلکہ پورے 80 سال تک بلاناغہ

پانچوں وقت کی نمازوں کی اذان دینے کی سعادت نصیب ہوئی ہو۔ یہ منفرد سعادت حاصل کرنے والی شخصیت سعودی عرب کے مشہور شیخ ناصر بن عبداللہ الھلیل تھے۔ جن کا رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا۔ شیخ ناصر بن عبداللہ کی انتقال کے وقت عمر 118 سال تھی۔ وہ سعودی عرب کے معمر ترین موذن تھے جو 112 سال کی عمر تک جامع مسجد میں اذان دیتے رہے۔ تاہم بعد میں شدید بیمار ہونے کے

بعد ان کے لیے یہ مقدس فریضہ انجام دینا ممکن نہ رہا۔ سعودی ویب سائٹ سبق کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا ہے۔ جس پر سارے سعودی عرب میں سوگ کی فضا ہے۔ ان سے محبت رکھنے والے ہزاروں افراد انتقال کی خبر سُن کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ شیخ ناصر الھلیل سعودی عرب کی الافلاج کمشنری کی تحصیل البدیع میں مقیم تھے اور یہیں کی مشہور مسجد

البطینہ جامع مسجد میں مسلسل 80 سال تک بلاناغہ پانچوں فرض نماز کی اذان دیتے رہے۔ اتنی مستقل مزاجی سے لوگوں کو اللہ کے گھر اس کی عبادت کے لیے بُلانے کی عظیم سعادت پر انہیں سعودی عرب میں لازوال شہرت حاصل ہو گئی تھی۔ ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ 42 برس تک الافلاج میں ادارہ اوقاف کے موذن کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے۔ تاہم 112 سال کی ان کی بیماری بگڑ

گئے ، جس کے بعد وہ مسجد میں حاضری دینے کی سکت نہ رکھتے تھے۔ آخر کئی برس تک بیماری سے لڑنے کی کشمکش کے بعد ان کا 118 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ شیخ ناصر الھلیل کی وفات پر سوشل میڈیا بھی ان کے لیے تعزیتی پیغامات اور مغفرت کی دعاؤں کے پیغامات سے بھر گیا۔

لوگوں کی جانب سے مرحوم شیخ ناصر کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی گئی ہے کہ اللہ ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *