Home / پاکستان / میں گیا تو مریم آئے گی، سنبھال لینا اس کو۔۔۔!!! عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ کو واضح پیغام، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

میں گیا تو مریم آئے گی، سنبھال لینا اس کو۔۔۔!!! عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ کو واضح پیغام، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

Sharing is caring!

لاہور (ویب ڈیسک) تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے پہلے اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دیا کہ اگر وہ گئے تو مریم نواز آجائیں گی ، پھر اس کو اسٹیبلشمنٹ خود ہی سنبھال لے۔

ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ عمران خان نے یوسف رضا گیلانی کی جیت کے بعد اراکین قومی اسمبلی کو پیغام دیا، انہوں نے یہ پیغام اراکین اسمبلی کو نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کو دیا تھا۔ انہوں نے واضح کردیا کہ اگر انہیں نہیں بچایا گیا تو وہ اسمبلیاں تحلیل کردیں گے جس کے بعد نئے الیکشن ہوں گے اور نواز شریف اور مریم نواز اقتدار میں آئیں گے، پھر اسٹیبلشمنٹ ان کو سنبھال لے۔

نجم سیٹھی کے مطابق عمران خان کے پیغام پر اسٹیبلشمنٹ نے بھی کہا کہ یہ بندہ کچھ بھی کرسکتا ہے، اگر ہم نیوٹرل رہے تو یہ ہمیں مہنگا پڑسکتا ہے۔ اس کے بعد صادق سنجرانی کو جتوایا گیا تاکہ عمران خان کا حوصلہ بڑھایا جاسکے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *