اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اجلاس میں آصف علی زرداری نے مریم نواز سے معافی مانگی جس پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا شرمناک بیان سامنے آگیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے کہا ہے کہ بیگم صفدر نے آج آخر کا زرداری صاحب کو اپنا باپ بنا لیا۔ اب نئے ابو جان اور بیٹی جان ایک دوسرے سے معافیاں مانگ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی قوم کو بھی بتاوکون سی غلطیاں کی ہیں جس کی معافیاں مانگ رہے ہو آپ لوگ؟ ۔شہباز گل نے مزید کہا کہ ایک اور بات بیگم صفدر اپنی مرضی سے یہاں پر نہیں ہیں بلکہ این آر او نہ ملنے کی وجہ سے ہیں۔بیگم صفدر نے آج آخر کا زرداری صاحب کو اپنا باپ بنا لیا۔ اب نئے ابو جان اور بیٹی جان ایک دوسرے سے معافیاں مانگ رہے ہیں۔کوئی قوم کو بھی بتاؤ کون سی غلطیاں کی ہیں جس کی معافیاں مانگ رہے ہو آپ لوگ۔ اور ایک اور بات بیگم صفدر اپنی مرضی سے یہاں پر نہیں ہیں بلکہ NRO نہ ملنے کی وجہ سے ہیں
واضح رہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں گرما گرمی ہونے پر سابق صدر نے ن لیگ کی نائب صدر سے معذرت کرلی۔اجلاس میں آصف علی زرداری نے استعفوں کا مطالبہ نواز شریف کی واپسی سے مشروط کیا تو مریم نواز نے بھی آصف علی زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ میرے والد کی جان کی گارنٹی دیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کے سامنے مجھے گرفتار کیا گیا، ہم نے نیب کی 100 سے زائد پیشیاں بھگتیں۔ آپ کی بیٹیوں کی طرح ہوں اور گلہ کرنا میرا حق ہے، میں نے آصفہ اور بختاور کی طرح آپ سے شکوہ کیا، میرا مقصد آپ سے معذرت کروانا نہیں تھا، اب بات کو ختم کریں۔