کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد کے انتخابی حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال، سید حفیظ الدین، ہمایوں عثمان سمیت 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، واضح رہے کہ 29 اپریل کو این اے 249 پر ضمنی الیکشن کا انعقاد ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، پی ٹی آئی کے اشرف جبار قریشی، ایم کیو ایم کے محمد مرسلین، فیاض قائم خانی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں اے این پی کے اورنگزیب بونیری اور سنی تحریک کے احمد بھی شامل ہیں۔مزید پڑھیں: این اے 249 ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی، ایم کیو ایم کی الیکشن کمیشن سے تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست واضح رہے کہ این اے 249 ضمنی انتخاب کے لیے کل کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری روز ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل ایم کیو ایم اور تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب کے لیے تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔خیال رہے کہ 29اپریل کو این اے249پر ضمنی الیکشن کا انعقاد ہوگا، سینیٹر کا انتخاب لڑنے کے لیے فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، ان کے استعفیٰ دینے کے بعد این 249 کی نشست خالی ہوئی تھی۔