نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی کل والی تقریر کا مجھے بہت افسوس ہوا لیکن جس طرح حکومت نے چئیرمین سینیٹ کا الیکشن جیتنے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا اسی طرح
ہم بھی پی ڈی ایم کو بچانے کے لئے ہر حربہ استعمال کریں گےجبکہ پروگرام میں موجود پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں جو باتیں کی گئیں اور جو لب و لہجہ اختیار کیا گیا نہ کیا جاتا تو بہتر تھا لیکن صرف آصف زرداری نے یہ باتیں نہیں کیں کچھ باتیں نواز شریف نے بھی ایسی کی تھیں جن کا مخاطب ہم تھے۔