ملتان(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی نے ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے اپنے سیاسی کیرئر کا آغاز کر دیا جن کی پہلی تقریر سوشل میڈیا پر باعث موضوع بن چکی ہے، جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے آصفہ بھٹو کو شاندار قرار دے دیا۔
آصفہ بھٹو کی ملتان جلسہ میں پہلی تقریر سوشل میڈیا پرموضع بحث بن چکی ہے ۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ان کی تقریر اچھی تھی ان کو متبادل کے بجائے پوری طرح سیاست میں آنا چاہیے ۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو زرداری بہت شاندار ہیں۔مدثر چوہدری نامی صارف نےآصفہ بھٹو زرداری کو مستقبل کی وزیراعظم قرار دے دیا۔
خواجہ سعید نامی صارف نے لکھا کہ بلکل وھی انداز وھی وقار جو شہید بے نظیر بھٹو کا تھا آج عکس بے نظیر آصفہ بھٹو میں نظر آرھا ھے۔ خیال رہے کہ آصفہ بھٹو نے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے میں بلاول بھٹو زرداری کی جگہ شرکت کی اوراپنی سیاست کا آغاز کرتے ہوئے خطاب بھی کیا۔