Home / صحت / ہفتے میں دو مرتبہ مچھلی کھانے کا بہترین فائدہ۔۔۔!!! تازہ تحقیق میں سامنے آگیا، جان کر آپ اسے عادت بنا لیں گے

ہفتے میں دو مرتبہ مچھلی کھانے کا بہترین فائدہ۔۔۔!!! تازہ تحقیق میں سامنے آگیا، جان کر آپ اسے عادت بنا لیں گے

Sharing is caring!

مچھلی بے شمار طبی فوائد کی حامل خوراک ہے اور اب کینیڈین سائنسدانوں نے اس کا ایک اور حیران کن فائدہ بتا دیا ہے ۔ میل آن لائن کے مطابق کینیڈا کی مک ماسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 158ممالک کے ایک لاکھ 90ہزار لوگوں کے طبی ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے

بعد نتائج میں بتایا ہے کہ ہفتے میں صرف دو بار(175گرام) مچھلی کھانے سے آدمی کی دل کی بیماریوں کے سبب موت ہونے کا خطرہ 20فیصد کم ہو جاتا ہے۔ اس لوگوں کے طبی ڈیٹا کے تجزیہ میں معلوم ہوا کہ جو لوگ ہفتے میں دو بار مچھلی کھاتے تھے ان میں اچانک موت ہونے

کا خطرہ 21فیصد، مجموعی طور پر شرح اموات 18فیصد اور ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ 16فیصد کم پایا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کو یہ فوائد مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا تھری ایسڈز کی بدولت حاصل ہوتے ہیں جو کہ دل کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔یہ بلڈپریشر کو مستحکم رکھتے اور سٹروک، ہارٹ اٹیک اور بڑھتی عمر میں ڈیمنشا جیسے امراض سے بچاتے ہیں۔

About dnewswala

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *