Home / پاکستان / میر ظفراللہ جمالی کی موت کی خبر اور پھر تردید کے بعد صدر عارف علوی پھر میدان میں آ گئے ، کیا کہہ ڈالا؟ جانیے

میر ظفراللہ جمالی کی موت کی خبر اور پھر تردید کے بعد صدر عارف علوی پھر میدان میں آ گئے ، کیا کہہ ڈالا؟ جانیے

Sharing is caring!

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی کے انتقال کا غلط ٹویٹ کرنے پر معافی مانگ لی۔
اب سے کچھ دیر پہلے صدر عارف علوی نے ٹویٹ کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی کا انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

صدر مملکت کی جانب سے ٹویٹ آنے کے بعد تمام میڈیا نے اس خبر کو فالو کیا اور میر ظفراللہ جمالی کے انتقال کی خبر چلادی تاہم تھوڑی ہی دیر بعد عارف علوی کو اپنی غلطی کا احساس ہوا۔اپنے ایک اور ٹویٹ میں عارف علوی نے تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا پہلا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا ہے اور وہ اہلخانہ سے معافی مانگتے ہیں۔ عارف علوی نے بتایا کہ انہوں نے عمر جمالی سے بات کی ہے جنہوں نے تصدیق کی ہے میر ظفراللہ جمالی اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ انہیں جلد صحتیاب کرے۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی کو اتوار کے روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں ایف آئی سی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ طبیعت خراب ہونے پر پہلے انہیں آئی سی یو شفٹ کیا گیا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *