Home / پاکستان / عوام کے لیے بڑی خوشخبری: آٹا، چینی، ٹماٹر، پیاز،چکن اور دیگراشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا گیا

عوام کے لیے بڑی خوشخبری: آٹا، چینی، ٹماٹر، پیاز،چکن اور دیگراشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا گیا

Sharing is caring!

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ صارفین کو سستے داموں اشیا کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔مشیرخزانہ کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آٹا، چینی، ٹماٹر، پیاز،چکن اور دیگراشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیران، متعلقہ حکام اور صوبائی چیف سیکریٹریز نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ 10 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کمی جب کہ 11 کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔30 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔اس موقع پر مشیر خزانہ نے اشیاء کی ہول سیل اور ریٹیل اشیاء پر منافع مارجن کم کرنے کی ہدایت کی۔نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں متعلقہ حکام نے بتایا کہ ملک میں چینی اور آٹے کے تسلی بخش ذخائر موجود ہیں جس پر مشیرخزانہ نے اشیا کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں حفیظ شیخ نے اشیاء مہنگی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *