Home / پاکستان / ’’ مریم پی ڈی ایم کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتی ہے، گوجرانوالہ میں اسٹیبلشمنٹ کے ۔۔۔‘‘ اعتزاز احسن کھل کر میدان میں آگئے، تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے

’’ مریم پی ڈی ایم کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتی ہے، گوجرانوالہ میں اسٹیبلشمنٹ کے ۔۔۔‘‘ اعتزاز احسن کھل کر میدان میں آگئے، تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے

Sharing is caring!

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز اب تک پی ڈی ایم کو ڈکیٹ کرتی تھیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار بیرون ملک ہیں اور ہمیں کہتے ہیں کہ استعفے دیں جیل بھی جائیں۔پیپلز پارٹی کو تحریک سے نکالنا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کو سننا چاہئیے،ہمیں کہتے ہیں

کہ استعفے دیں، مریم نواز اب تک پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو ڈکیٹ کرتی رہیں، گجرانوالہ میں جا کر انہوں نے اعلان جنگ کیا اور کسی کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔پی ڈی ایم کو آصف زرداری کو سننا چاہئیے۔علاوہ ازیں پروگرام میں اینکر نے اعتزاز احسن نے سوال کیا کہ میاں نواز شریف کے پاکستان واپس آنے کا کیا فائدہ ہو گا؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری عدالتی بٹی ہوئی

ہیں، اِن کے فیصلے تو ایک دن بھی برقرار نہیں آتے، میاں نواز شریف وطن واپس آئیں اور اپنی نا اہل کے خلاف اپیل کریں اور اپنی لڑائی لڑیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف عدالت میں جائیں اور کہیں کہ مجھے نا اہل کیوں کیا، میں تو حلف لینے آ گیا ہوں، میں بیماری ہوں اِس کے باوجود حلف لینے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف عدالت سے کہیں کہ میں تو لندن کی پناہ گاہ سے بھاگ کر واپس

وطن آ گیا ہوں، میں ایک بہادر انسان ہوں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صاحب نے ایک طویل عرصے تک قید کاٹی، اُن کی زبان بھی کاٹی گئی، اُنہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، لیکن وہ بھاگے نہیں، بلکہ ملک میں رہ کر اُنہوں نے سیاسی جدوجہد جاری رکھی۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *