Home / پاکستان / اسمگلنگ کی روک تھام ،ملکی معیشت کو ایک سال میں کتنے ارب کافائدہ ہوا؟ جان کر آپ بھی نئے پاکستان کا نعرہ لگا دیں گے

اسمگلنگ کی روک تھام ،ملکی معیشت کو ایک سال میں کتنے ارب کافائدہ ہوا؟ جان کر آپ بھی نئے پاکستان کا نعرہ لگا دیں گے

Sharing is caring!

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بارڈر مینجمنٹ سسٹم کیلئےخصوصی ڈویژن بنانےکی ہدایت کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بارڈرمینجمنٹ سسٹم کومزیدبہتربنانےسےمتعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور معاون خصوصی معیدیوسف سمیت عسکری و سویلین حکام نے شرکت کی ۔ وزیراعظم کو اس موقع پر بارڈر منیجمنٹ سسٹم سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10مختلف وفاقی وزارتیں اور صوبائی حکومتیں بارڈر منیجمنٹ سسٹم سے وابستہ ہیں ۔ اجلاس کومختلف بارڈرکراسنگ پرنصب نظام اوربارڈرفنسنگ پرکام کی پیشرفت سےبھی آگا ہ کیاگیا وزیراعظم کو بتایا گیا کہ زمینی،ہوائی اوربحری راستوں سےداخل ہونےوالےافرادکی تفصیلات ایک جگہ اکٹھاکرنےکی ضرورت ہے جبکہ وفاقی سطح پر بارڈر کے معاملات کودیکھنےکیلئےکوئی مرکزی ادارہ موجودنہیں ہے ۔جس پر وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کی زیرصدارت بارڈرمینجمنٹ سسٹم کیلئےخصوصی ڈویژن بنانےکی ہدایت کردی ۔وزیراعظم نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام سےملکی معیشت کوایک سال کےدورانیےمیں اربوں روپےکافائدہ ہواہے ۔ حکومت آزادلیکن محفوظ بارڈرزپریقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کےدرمیان تجارت کےفروغ کیلئےعملی اقدامات اٹھائےجائیں گے ۔اجلاس میں وزیراعظم نے بارڈر منیجمنٹ سسٹم کے لیے خصوصی ڈویژن بنانے کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ اداروں کوبروقت انفارمیشن،ڈیٹاشیئرنگ کی بھی ہدایت کی ہے ۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *