Home / پاکستان / 500 ملین ڈالر قسط کی وصولی!عمران حکومت IMF کی ایک اور کڑی شرط پوری کرنے پر رضامند، پاکستانیوں کو جھٹکا دینے کی تیاری

500 ملین ڈالر قسط کی وصولی!عمران حکومت IMF کی ایک اور کڑی شرط پوری کرنے پر رضامند، پاکستانیوں کو جھٹکا دینے کی تیاری

Sharing is caring!

عالمی مالیاتی فنڈ سے 500 ملین ڈالر کی قسط کی وصولی کیلئے وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی شرط پوری کرنے کو تیار ہوگئی ہے اوروفاقی حکومت نے مختلف شعبوں کو 140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے آرڈیننس لانے کافیصلہ کرلیا ہے اور اس ضمن میں صدارتی آرڈیننس لانے کیلئے ضابطہ کی کاروائی مکمل کرلی گئی ہے ۔انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے صدارتی آرڈیننس کیلئے سمری کابینہ نےمنظور کرلی۔

وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے زریعے آرڈیننس لانے کی منظوری لی۔وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا۔ وفاقی کابینہ نے مختلف شعبوں کو حاصل انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے بل کی منظوری دی تھی۔وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کو 24 مارچ سے پہلے آگاہ کرنا ہے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *