وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر نے ملک کے سربراہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار ہو گئے۔وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آ گیا ہے
۔وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے دو روز پہلے ہی کورونا ویکسین لگوائی تھی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کو کورونا ہونے کی تصدیق کی۔