مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہور کے علاقے تھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ، مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ جاوید لطیف نےحکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ، ن لیگی رکن قومی اسمبلی نے اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس