Home / اہم خبریں / مجھے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان…. مولانا طارق جمیل کاوزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی پیغام

مجھے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان…. مولانا طارق جمیل کاوزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی پیغام

Sharing is caring!

معروف عالم دین مولاناطارق جمیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں

کہ وہ اُنہیں کورونا سے جلد اور مکمل صحت یابی عطا کرے۔ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔یہ خبر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 2 دن قبل کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسین لگوائے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم نے ابھی کورونا ویکیسن کی پہلی ڈوز لگوائی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود وہ

چھٹی پر نہیں جائیں گے بلکہ قرنطینہ میں رہنے کے عرصے کے دوران وہ تمام سرکاری امور گھر سے سرانجام دیں گے جب کہ ویڈیو لنک کے ذریعے تمام اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ انہوں نے گزشتہ سے پیوسہ روز کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ویکسین بھی لگوائی تھی، لیکن باوجود اِس کے اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ہے۔ جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے وزیراعظم عمران خان کی صحت یابی کے لیے خاص و عام نے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہےقومی ٹیم کے سابق کپتان وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سابق کرکٹرز نے بھی

ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وزیر اعظم اب گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

About dnewswala

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *