Home / اہم خبریں / عمران خان ایک وقت میں ایک کلو سے کم گوشت نہیں کھاتے اور ۔۔۔ وزیراعظم کی کوروناوائرس میںمبتلا ہونے کی اصل وجوہات بتادی گئیں

عمران خان ایک وقت میں ایک کلو سے کم گوشت نہیں کھاتے اور ۔۔۔ وزیراعظم کی کوروناوائرس میںمبتلا ہونے کی اصل وجوہات بتادی گئیں

Sharing is caring!

وزیراعظم کے انتہائی قریب رہنے والی شخصیت نے عمران خان کی بد پرہیزیاں بتادیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے بتایا کہ وزیر اعظم اپنی صحت کے حوالے سے چند معاملات میں انتہائی محتاط ہیں ، اسی لیے وزیر اعظم عمران خان بار بار ٹیسٹ کراتے تھے کیوں کہ ان کا لوگوں سے ملنا جلنا بہت زیادہ ہے جب کہ ایک احتیاط یہ ہے کہ وہ انتہائی سخت قسم کی

ورزش کرتے ہیں ، جس کو اگر کوئی دیکھ لے کو ان پر ترس آنے لگتا ہے ۔تجزیہ کار کے مطابق بدپرہیزی میں سب سے بڑی چیز یہ ہے کہ عمران خان گوشت بہت کھاتے ہیں اور ایک وقت میں ایک کلو سے کم گوشت نہیں کھاتے ، جس کی وجہ سے ان کا کولیسٹرول بھی بڑھ جاتا ہے ، کھانے کے معاملے میں یہ ان کی بڑی کمزوری ہے۔یاد رہے کہ کورونا کی تیسری لہر نے ملک کے سربراہ کو بھی اپنی

لپیٹ میں لے لیا اور وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار ہو گئے ، وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آ گیا ہے جس ے بعد وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ، وزیراعظم نے دو روز پہلے ہی کورونا ویکسین لگوائی تھی، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمران خان کو کورونا ہونے کی تصدیق کی۔تاہم عالمی وباء کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد وزیراعظم

عمران خان سرکاری امور گھر سے سرانجام دیں گے ، وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود وہ چھٹی پر نہیں جائیں گے بلکہ قرنطینہ میں رہنے کے عرصے کے دوران وہ تمام سرکاری امور گھر سے سرانجام دیں گے جب کہ ویڈیو لنک کے ذریعے تمام اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *