Home / اہم خبریں / ہنگامی صورتحال کے علاوہ نقل و حرکت پر پابندی! تجارتی مراکز کب تک کھلیں گے؟ NCOCاجلاس میں بڑے فیصلے

ہنگامی صورتحال کے علاوہ نقل و حرکت پر پابندی! تجارتی مراکز کب تک کھلیں گے؟ NCOCاجلاس میں بڑے فیصلے

Sharing is caring!

ملک بھر میں وسیع پیمانے پر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کورونا کیسز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں ملک بھر میں وسیع پیمانے پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔این سی او سی نے کورونا سے شدید متاثرہ علاقوں میں سخت اقدامات پر زور دیا۔

ہائی رسک شہروں میں نقل و حمل محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کے علاوہ ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا،تمام کمرشل پابندیاں رات 8 بجے بند کرنے

کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ہرقسم کی ان ڈور ڈائینگ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ ایس سی او سی کے فیصلے کے مطابق کھانا پارسل میں لے جانے کی اجازت ہو گی۔قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور کورونا کی مانیٹرنگ کے لیے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ

اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی او سی نے کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے باعث مختلف سرگرمیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ

اسلام آباد اور صوبائی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اسلام آباد اور صوبائی انتظامیہ کو کریک ڈاؤن کا کہا ہے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *