بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی خاتون رکن اسمبلی نے کارکنوں کو حکومتی جماعت کے ارکان کے گھروں میں پتھرمارنے کی تلقین کر دی ہے۔بھارتی ریاست گجرات کے ضلع پنچ محل کے علاقے موروا ہدف کو کانگریس کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے جہاں 17 اپریل کو ضمنی الیکشن ہونے جا رہا ہے۔اس حوالے سے دونوں جماعتوں
کی جانب سے بھرپور انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے اورگزشتہ روز گجرات میں کانگریس کے ریاستی صدر کی سربراہی میں ایک اجلاس ہوا جس میں کانگریس ایم ایل اے چندریکابین باریا کی جانب سے ایک متنازع بیان دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چندریکابین باریا کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے پنچایت کے
حالیہ انتخابات عوام کو شراب دیکر اور بوگس ووٹوں کے ذریعے جیتے اس لیے ان کے گھروں پر پتھروں سے حملہ کیا جائے