چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں کہ لاہور کا خاندان ہی سلیکٹ ہوتا آیا ہے، ان کی رگوں میں سلیکٹڈ کا خون نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرادری نے وفد کے ہمراہ منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی اور انتخابی اصلاحات سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ
خیال کیا۔میڈیا سےگفتگو میں بلاول بھٹو نےکہا کہ۔مریم نواز کی ٹوئٹ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی نائب صدر کے بیان پر تبصرے کرنا ہے تو وہ پیپلز پارٹی کے نائب صدر سے کہیں گے، وہ جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری رگوں میں سلیکیڈ ہونا شامل نہیں، وہ لاہور کا سیاسی خاندان ہے جو سلیکٹ ہوتا آیا ہے۔