Home / اہم خبریں / رمضان المبارک میں مساجد بند کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ طاہر محمود اشرفی

رمضان المبارک میں مساجد بند کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ طاہر محمود اشرفی

Sharing is caring!

طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد بند کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نےلاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد بند کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ عوام الناس کو افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا واضح موقف ہے کہ مساجد سے اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہونے سے ہی ہماری نجات اور بہتری کا راستہ نکل سکتا ہے لیکن احتیاطی تدابیر پر عمل بھی ضروری ہے۔ اس موقع پر دارالافتا پاکستان نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے کورونا ویکسین لگوانے کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے ویکسین وقت اور حالات کی

ضرورت ہے۔ شریعت اسلامیہ نے خود کو اور دوسروں کو تکلیف سے بچانے کا حکم دیا ہے اور کورونا ویکسین کے حوالہ سے افواہیں پھیلانا قطعی طور پر درست نہیں ہیں۔دارالافتا مملکت سعودی عرب مجمع الفقہ الاسلامی جدہ دارالافتا مصر سمیت دنیا اسلام کے اہم ترین ممالک نے کورونا ویکسین کو لگوانا شرعی ذمہ قرار دیا ہے تاکہ خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔طاہر

محمود اشرفی نے کہا کہ دارالافتا پاکستان علما اسلام و مفتیان عظام سے مشاورت کے بعد یہ فتوی صادر کر رہے ہیں کہ کورونا ویکسین لگوانا ہر انسان کی ذمہ داری ہے اور شریعت اسلامیہ تکلیف سے خود بچنے اور دوسروں کو بچانے کا حکم دیتی ہے۔

About dnewswala

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *