)جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ نے فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کیا
جس میں انہوں نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس پر کڑی تنقید کی جس سے وہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائیل جج کی تقریریں سن رہے ہیں اگر جواب دیا تو دکھ ہوا سے توہین ہوگئ کے بھاشن
آجائیں گے محترم اگر اپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کاشوق ہے تو مستعفیٰ ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائیگا۔