Home / اہم خبریں / پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ! PTA نے ہزاروں فون بند کر دیئے

پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ! PTA نے ہزاروں فون بند کر دیئے

Sharing is caring!

ٹیکس نہ دینے پر ہزاروں اوور سیز پاکستانیوں کے موبائل فون بند کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے کورونا کے باعث پاکستان میں رہنے پر مجبور ہزاروں اوور سیزپاکستانیوں کے موبائل فون ٹیکس نہ دینے پر بند کر دئیے۔ گذشتہ سال نومبر، دسمبر اور جنوری میں پاکستان آنے

والوں میں سے تقریبا 50ہزار افراد امریکا، برطانیہ ، کینیڈا، یورپی ممالک اور جنوبی کوریا سے پروازیں معطل ہونے کے باعث یہاں پھنسے ہوئے ہیں اور مختلف ائیر لائنز کی جانب سے انہیں بار بار نئی تاریخ دی جا رہی ہے۔ کورونا کی تیسری لہر نے ان کی واپس کو ناممکن بنا دیا ہے۔

تاہم جن مسافروں کو پاکستان میں 60 دن ہو چکے ہیں۔ان کے موبائل فون بند کر دئیے گئے ہیں کیونکہ پی ٹی اے کی پالیسی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والا موبائل فون 60 دن استعمال کرنے کے بعد ٹیکس ادا نہ کرنے پر بند کر دیا جاتا ہے۔ بیرون ملک سے آئے

پاکستانی زیادہ تر مہنگا موبائل فون استعمال کرتے ہیں جن پر کم از کم ٹیکس 30 سے 40 ہزار فی موبائل ہے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *