اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی پی پی کے سینئر رہنما چوہدری منظور حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر سابق صد آصف زرداری نا اہل ہوگئے تو ان کی جگہ آصفہ بھٹو الیکشن لڑیں گی۔
گزشتہ روز ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے میں دھواں دار تقریر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آصفہ کو کل لانچ نہیں کیا گیا وہ پہلے سے ہی سیاست میں ہیں۔چوہدری منظور حسین نے کہ آصفہ نے تقریر مختصر اس لئے کی بلاول نے ویڈیو تقریر کرنی تھی جو کہ تکنیکی مسائل کی بناء پر نہ سکی۔ تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ ملتان میں آصفہ بھٹو کو باقاعدہ لانچ نہیں کیا گیا وہ ایک ٹیسٹ تھا، انکو دیکھا گیا کہ وہ کیسے تقریر کرتی ہیں۔