ریاض (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے او آئی سی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مسلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی کھل کر حمایت کر دی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب قوام متحدہ کی کوششوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل چاہتا ہے۔ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ نسلی تعصب خطے میں عدم استحکام کو موجب ہے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کہا ” کشمیری قوم شہری و انسانی اور سیاسی حقوق کی پامالی کا سامنا کر رہی ہے۔ نسلی تعصب خطے میں عدم استحکام کا موجب ہے۔ سعودی عرب اقوام متحدہ کی کوششوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل چاہتا ہے سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کی او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں واضح حمایت کی”۔