کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل مل کے مزید 500 ملازمین برطرف کردیے گئے جس کے بعد ملازمت سے محروم جانے والے کل افراد کی تعداد 5000 ہوگئی۔پاکستان اسٹیل کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے تمام 155 ملازمین بھی نوکریوں سے فارغ کردیے گئے ہیں
جبکہ انتظامیہ ساڑھے 4 ہزار ملازمین پہلے ہی نوکری سے نکال چکی ہے۔ اسٹیل مل سن 2015 سے بند پڑی ہے اور مل کو یومیہ دس کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ تیس جون 2020 تک اسٹیل مل کا خسارہ 212 ارب روپے تک پہنچ چکا تھا۔ برطرفیوں پر کڑی تنقید کرتے
ہوئے پاکستان اسٹیل کے اسٹیک ہولڈر گروپ نے ملازمین کی برطرفی کو عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔پاکستان اسٹیل میں سن 2015 میں 16700 ملازمین تھے جن میں سے 7 ہزار ریٹائر ہوگئے جبکہ پانچ ہزار برطرف کیے جا چکے ہیں۔