Home / اہم خبریں / حکومت کے لیے بری خبر، ایم کیو ایم نے حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ دیدیا

حکومت کے لیے بری خبر، ایم کیو ایم نے حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ دیدیا

Sharing is caring!

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے رہنما عامر خان نے وعدے پورے نہ ہونے پر وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ دیدیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم نے وقاقی حکومت کے ساتھ تمام وعدے پورے کیے مگر وہاں سے کوئی عمل نظر نہیں آیا۔

اگر یہی صورتحال رہی تو وفاق کے ساتھ اتحاد میں کوئی فیصلہ کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔ اگر تین سال کے عرصہ میں کچھ نہیں ہوسکتا تو دو سال میں بھی کچھ نہیں ہوگا۔ حیدر آباد، میر پور اور کراچی میں ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے ہیں۔

وفاقی حکومت کو چاہیے کہ اپنے وعدوں پر دھیان دے۔ جان بوجھ کر شہری سندھ کو تباہ وبرباد کیا جارہا ہے۔ اگر يہی صورتحال رہی تو آئندہ اليکشن ميں واقعی تبدیلی آسکتی ہے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *