وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بحیثیت قوم اب تک ہم اپنی بےپناہ صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنےمیں ناکام رہےہیں کیونکہ ہم نےقائدکی راہ کاسراغ کھو دیا لیکن اب اپنے طاقتور طبقےکو قانون کےتابع کرکے اوراحساس، پناہ گاہوں اورصحت کارڈجیسےمنصوبوں کےذریعے پاکستان پھر سےحصولِ منزل کےسفر پر چل نکلا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ 1500 سال قبل ہمارےنبی پاک ﷺ نےمدینہ میں پہلی فلاحی ریاست کی بنیاد ڈالی جس کی عمارت قانون کی بالادستی، اہلیت کی قدر اور رحم و برداشت پراستوارکی گئی اورجس میں تحصیلِ علم کومقدس فریضہ قرار دیاگیا۔
چنانچہ دو ہی دہائیوں میں مسلمان آئندہ کئی صدیوں کیلئےعظیم ترین تہذیب کےحامل بن گئے۔جب مسلمان نبی کریم ﷺ کے دیے گئے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہوئے تو ان کی تہذیب پھلنے پھولنے لگی۔ وزیر اعظم کے مطابق 81 برس قبل آج ہی کے روز ہمارے قائد نے
عظیم فلسفی و شاعر علامہ اقبال کے تصورات اور ریاستِ مدینہ کے انہی اصولوں کی روشنی میں ہمیں پاکستان کا خواب دکھایا۔اب تک تو ہم اپنی بےپناہ صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنےمیں ناکام رہےہیں کیونکہ ہم نےقائدکی راہ کاسراغ کھو دیا۔ انہوں نے کہا کہ
اپنےطاقتور طبقےکوقانون کےتابع اوراحساس، پناہ گاہوں اورصحت کارڈجیسےمنصوبوں کےذریعے فلاحی ریاست کی جانب پیش قدمی کرتےہوئے آج پاکستان پھر سےحصولِ منزل کےسفر پر چل نکلا ہے۔