اسلام آباد (ویب ڈیسک) کپتان کا ایک اور وعدہ وفا۔ پی ٹی آئی گورنمنٹ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، جس پر عمل شروع ہوچکا ہے۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پہلا گھر تعمیر ہوچکا ہے۔
اس گھر میں چار بیڈروم، اٹیچ واش روم، 2ٹی وی لاؤنج، باورچی خانہ اور اسٹور روم شال ہیں۔اس گھر کو خاص قسم کے مٹیریل سے تیار کیا گیا ہے، جسکا رقبہ 3 مرلے بتایا گیا پے اور اس کی تعمیر پر صرف 30لاکھ کی لاگت آگئی ہے۔گھر کا کا نقشہ 2 منزلوں پر مشتمل ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے کئے گئے وعدے کے مطابق اب بھی اُنچاس لاکھ ننانوے ہزار نوسو ننانوے گھروں کی تعمیر باقی ہے۔