رہنما مسلم لیگ (ن) محمد زبیر نے کہا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی اکیلی رہے گی تو کچھ بھی حاصل نہیں کرسکتی،کوئی بھی جماعت اکیلے مقصد حاصل نہیں کرسکتی۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کی تیاری ہم
پر چھوڑی تھی۔طلال چوہدری کے ٹویٹ کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں،انہوں نے لیڈر شپ سے پوچھ کر ٹویٹ نہیں کی۔میرا نہیں خیال پیپلزپارٹی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )سے آؤٹ ہوگی۔پیپلزپارٹی کے پاس نمبر پورے ہیں تو وہ ہمیں بتائے،
یوسف رضا گیلانی کے پاس نمبر بھی پورے تھے مگر وہ پھر بھی ہار گئے۔ہر وقت ایک بی ٹیم کی تیاری جاری ہوتی ہے۔