Home / اہم خبریں / اتحادی تیار ہوں اور کمر کس لیں۔۔۔!!!حالات انتہائی کشیدہ، مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

اتحادی تیار ہوں اور کمر کس لیں۔۔۔!!!حالات انتہائی کشیدہ، مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

Sharing is caring!

پی ڈی ایم و جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عید کے بعد تازہ دم ہو کر اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ مقامی قائدین سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاست کا محور پی ڈی ایم ہے۔عید کے بعد تازہ دم ہو کر اسلام آباد کا رخ کریں گے، پی ڈیم ایم اپنے فیصلے خود کرے گی، مداخلت برداشت نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی کے جواب کا انتظار کریں گے۔

انہوں نے جے یو آئی کے مقامی ذمہ داران سے کہا کہ وہ لانگ مارچ کی تیاری کے لئے ضلعی ہیڈکوارٹر پر عوامی رابطہ مہم جاری رکھیں، عید کے بعد حتمی لائحہ عمل تشکیل دیں گے۔ قبل ازیں مولانا فضل الرحمان سے امیر مجلس احرار اسلام پاکستان سید کفیل شاہ بخاری نے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ پی ڈی ایم نے مارچ کے مہینے میں لانگ مارچ کرنے ا

ور اسلام آباد میں جا کر دھرنے دینا کا اعلان کررکھا تھا مگر پیپلز پارٹی کی طرف سے استعفے نہ دینے کے بعد اس تحریک میں رکاوٹ آ گئی اور لانگ مارچ کا پلان کھٹائی میں پڑ گیا۔ تاہم اب پی ڈی ایم کی بڑی جماعت ن لیگ اور جے یو آئی ف اس بات پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ اگر پیپلز پارٹی ان کا ساتھ نہیں بھی دیتی تب بھی وہ لانگ مارچ کریں گے اور عمران خان کی حکومت کا خاتمہ کریں گے مگر

ساتھ ہی ساتھ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں اور انہیں منانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں کہ استعفوں کے علاوہ لانگ پرمارچ کی بات پر بھی وہ متفق ہو جائیں اور حکومت کے خلاف سبھی سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو جائیں

۔تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کیا پی ڈی ایم کے ساتھ حکومت مخالف تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے آگے آتی ہے یا پھر ڈنڈی مار جاتی ہے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *