یوم پاکستان کی مناسبت سے پریڈ کے موقع پر جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس صبح پانچ بجے سے دو بجے تک معطل رہے گی جبکہ سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے ،پریڈ گراﺅنڈ کی طرف آنے والے تمام راستے
بند کر دیئے جائیں گے اور ایکسپرس وے بھی ٹریفک کیلئے بند ہو گا ، ٹریفک کو جڑواں شہروں کے اندر سے متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے ۔پریڈ کے موقع پر اسلام آباد کی عدالتوں میں بھی چھٹی کا اعلان کر دیا گیاہے