Home / پاکستان / ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کیلئے8ایمبولینس گاڑیوں اور15موٹر سائیکلوں کا عطیہ

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کیلئے8ایمبولینس گاڑیوں اور15موٹر سائیکلوں کا عطیہ

Sharing is caring!

لاہور(ویب ڈیسک)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے پنجاب حکومت کیلئےآٹھ ایمبولینس گاڑیوں اور15موٹر سائیکلوں کا عطیہ دیا گیا۔وزیراعلی آفس میں ایمبولینس گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پنجاب حکومت کے سپرد کرنے کی تقریب منعقد ہوئی،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر الپتھاماہی پالانے ایمبولینس گاڑیوں کی چابیاں پیش کیں ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایمبولینس گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کامعائنہ کیا،ایمبولینس گاڑیاں کورونا کے مریضوں کو منتقل کرنے کیلئے استعمال کی جائیں گی،معمر شہریوں کو کوروناویکسین لگانےکیلئےایمبولینس استعمال کی جاسکیں گی،جو مریض نقاہت کےباعث ہسپتال نہیں آسکیں گے ایمبولینس ان کےگھر تک پہنچےگی،موٹر سائیکل کےذریعےکوروناٹیسٹ کے سیمپل لیبارٹری پہنچائیں جاسکیں گے،ایمبولینس میں آکسیجن،دیگر آلات اورٹیسٹ سیمپل لیجانےکیلئےآئس باکس بھی موجود ہوںگے، لاہور ایئر پورٹ پر کورونا مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس موجود ہوگی،واہگہ بارڈر پر بھی سرحد پار آنے والے مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا جاسکے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایمبولینس گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں عطیہ کرنے پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں متحد اور یکسو ہوکرکاوشیں کرنا ہوں گی۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *