Home / پاکستان / مریم نواز کی نیب پیشی، روانگی کب اور کہاں اور کتنے افراد کے ساتھ ہوگی؟ بڑی خبر

مریم نواز کی نیب پیشی، روانگی کب اور کہاں اور کتنے افراد کے ساتھ ہوگی؟ بڑی خبر

Sharing is caring!

لاہور(ویب ڈیسک)پی ڈی ایم کے رہنماؤں کی ماڈل ٹاؤن میں مشترکہ پریس کانفرنس، کہتے ہیں کل حکومت نے کوئی تماشہ بنایا تو خود تماشہ بن جائے گی، قانون حکومت کی لونڈی نہیں کہ جہاں چاہا ریڈ زون بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پی ڈی ایم کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں رانا ثنااللہ خان کا کہنا تھا کہ پُرامن طور پر نیب کے آفس اظہاریکجہتی کیلئے جائیں گے، حکومت کو مریم نواز کے ڈراونے خواب آرہے ہیں، خوف کےعالم میں حکومت کی رات بھاری ہے، کل ان کی جان نکل جائے گی۔ حکومت نے تماشہ بنایا تو خود تماشہ بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ماڈل ٹاؤن سے ریلی کی شکل میں پی ڈی ایم قائدین کے ساتھ نیب لاہور پہنچیں گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی مریم نواز کیخلاف درخواست نمٹا دی پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نیب جو کررہا ہے وہ احتساب نہیں انتقامی کارروائی ہے، ہم نیب پر حملہ آور ہونے نہیں بلکہ احتجاج ریکارڈ کروانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سمیت تمام چھبیس نکات پر ہمارا اتفاق ہے، اکٹھے ہوکر سینیٹ میں شکست دی، اب بھی متحد ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے ساتھ ہیں، استعفوں کے بغیر بھی لانگ مارچ ڈیلیکس طریقے سے ہوگا۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ نیب کو مالم جبہ آٹا چینی چور نظر نہیں آرہے، صرف اپوزیشن کی پگڑیاں اُچھالنے کیلئے احتساب کیا جارہا ہے۔ جسے نہیں مانتے، نیب کے سامنے پیش ہونا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے نیب آفس جانے والی چھ اہم شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹھوکر داخلی راستہ، ملتان روڈ داخلی راستہ بند کیا جائے گا۔کینال روڈ ،ٹھوکر فلائی اوور،جنوبی بائی پاس اور رائیونڈ روڈ کو بند کیا جائے گا۔چھ شاہراہوں کو کنٹینرز اور خاردار تاروں لگا کر بند کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنماؤں کو پرامن ریلی نکالنے سےمنع کیا گیا ہے۔ مریم نواز کی نیب پیشی کے لئے پولیس کو باقاعدہ پلان دے دیا گیا ہے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ ان چھ راستوں کا استعمال کم کریں اور متبادل راستوں سے سفر کیا جائے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *