Home / پاکستان / کاروبار بند رکھنے کے دن تبدیل ‏: ہفتہ اور اتوار کے بجائے کونسے دنوں میں تمام بازار بند رکھےجائیں گے؟جانئے

کاروبار بند رکھنے کے دن تبدیل ‏: ہفتہ اور اتوار کے بجائے کونسے دنوں میں تمام بازار بند رکھےجائیں گے؟جانئے

Sharing is caring!

خیبرپختونخوا (ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں تاجروں کےلئے کورونا ایس او پیز میں ردوبدل کر کے ہفتہ وار بازاروں اور ‏مارکیٹوں کی بندش کے دن تبدیل کر دیے گئے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نےایس او پیز میں ردوبدل کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ‏ہفتہ اور اتوار کے بجائے جمعہ ہفتہ کو تمام بازار بند رکھےجائیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جمعہ ہفتہ کو کھانے پینے اور ادویات کی دکانیں معمول کےمطابق ‏کھلی رہیں گی۔
ایس او پیز میں ردوبدل کا فیصلہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کےساتھ مذاکرات کےبعد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کے پھیلاؤ پر خیبرپختونخواحکومت نے نواضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ ‏کرتے ہوئے کہا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہونے پر اسکولوں کوبند کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ کےپی محمود خان نے کہا صوبائی حکومت کورونا روکنے کے ضروری اقدامات کررہی ہے، ‏کورونا کی حالیہ لہر میں عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، ذمے داری کا مظاہرہ کرکے ‏وبا سے مؤثرانداز میں نمٹنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *