Home / پاکستان / (ن)لیگ کو جھٹکا ! یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے

(ن)لیگ کو جھٹکا ! یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے

Sharing is caring!

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے آج سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر اپنی درخواست جمع کرائی، جس کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے کہ یو سف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن کے لیڈر ہونگے ۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں 30 ارکان کی حمایت کے ساتھ یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے درخواست جمع کرا ئی تھی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ اسے 28 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی نے دیگر سینیٹرز کے ہمراہ جمعے کے روز چیئرمین سینیٹ کے پاس 30 سینیٹرز کے دستخطوں پر مبنی درخواست جمع کرائی ہے۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *