Home / پاکستان / ’’پاکستان تحریک انصاف کو اب تک کی بڑی کامیابی مل گئی۔۔ ‘‘25حلقوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت، بڑی خبر آگئی

’’پاکستان تحریک انصاف کو اب تک کی بڑی کامیابی مل گئی۔۔ ‘‘25حلقوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت، بڑی خبر آگئی

Sharing is caring!

راولاکوٹ (نیوز ڈیسک )بیرسٹر سلطان محمود کی کوششوں سے آزاد کشمیر کی صف اول کی لیڈر شپ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد آزاد کشمیر کے پچیس حلقوں میں بیرسٹر سلطان کے ہم خیال امیدواروں کی جیت کی رپورٹ سامنے آگئی ۔جبکہ بیرسٹر سلطان مخالف لابی سے تنویر الیاس چغتائی آبائی حلقہ پاچھیوٹ سے با آسانی الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

لچھراٹ برنالہ ، سہنسہ،شرقی باغ،نیلم زیریںاورہٹیاں بالا سے بھی بیرسٹر سلطان کی لابی کو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے جن سے اکثریت جیت کر اپ سیٹ کر سکتی ہے۔ ڈڈیال سے چوہدری اظہر صادق ، چکسوار ی سے چوہدری ظفر انور ، میرپور سٹی سے بیرسٹر سلطان ، کھڑی شریف سے چوہدری ارشد ،سماہنی سے چودھری رزاق، بھمبر سے انعام الحق ، کوٹلی سٹی سے چودھری محبوب ،راج محل سے بیرسٹر اسرار ملک، چڑھوئی سے چودھری شوکت فرید،کھوئی رٹہ سے انصر ابدالی ، عباس پور عبدالقیوم نیازی ، ہجیرہ سے ارزش خان ، بلوچ سے فہیم ربانی ، دھیرکوٹ سے میجر لطیف خلیق ،وسطی باغ سے بیگم کرنل ریٹائر ڈ نسیم خان،راولاکوٹ سٹی سے نیئر ایوب، فارورڈ کہوٹہ سے چودھری عامر نذیر ، نیلم سے میاں گل خنداں ،کوٹلہ سے میر عتیق ، مظفرآباد سٹی سے خواجہ فاروق اور لیپہ سے چوہدری رشید،کھاوڑا سے راجہ منصور ،نئے حلقہ سے دیوان چغتائی،پلندری سے محمد حسین خان، علی سوجل سیخطاب اعظم امیدواران ہیں ، جو بیرسٹر سلطان کے ہم خیال ہیں ۔

جب کہ اس کے ساتھ ساتھ مزید لیڈرشپ نے بھی جلد پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیاجلد یہ لیڈر شپ پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ تحریک انصاف میں شامل ہوگی ذرائع کے مطابق سا بق سیکرٹری دفاع حکومت پاکستا ن لیفٹینٹ جنرل اکرام الحق ( ر) کشمیر کونسل کے سابق ممبر ملک پرویز اعوان، ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونگے۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *