اسلام آباد(ویب ڈیسک )پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے بات طے نہیں پائی تھی۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم تو چاہتے تھے کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلاکر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا معاملہ طے کرلیا جائے۔
ن لیگ کی قیادت نے ہماری درخواست سننے سے انکار کردیا۔یوسف رضا گیلانی پارلیمنٹ کا تین دہائیوں سے حصہ ہیں۔ہمیں اے پی ،جماعت اسلامی اور چار آزاد سینیٹرز نے ووٹ دئیے۔دلاور خان آزاد منتخب ہوئے اور ان کے ساتھ تین اور سینیٹرز بھی شامل ہیں۔ہم نے حکومت کے بندے ساتھ نہیں ملائے ہم نے آزاد لوگوں سے ووٹ لیے۔صادق سنجرانی کے خلاف ہم الیکشن لڑے ہیں ابھی بھی ہم جو پلیٹ فارم مہیا ہیں ان پر صادق سنجرانی کے خلاف اپنا کیس لڑیں گے۔صادق سنجرانی کے پاس کاغذ جمع کروانا ایک قانونی کارروائی تھی، اگر ہم کاغذات جمع نہ کرواتے ہوئے احسن اقبال صاحب کہاں کاغذ جمع کرواتے؟