اسلام آباد (ویب ڈیسک) ورلڈ بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی فراہمی کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر کی رقم مختلف مدوں میں دی جائے گی۔ ورلڈ بینک پاکستان کو احساس پروگرام کیلئے 600 ملین ڈالر جبکہ کورونا کے خلاف اقدامات کیلئے 128 ملین ڈالر دے گا۔ ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان میں مختلف پراجیکٹس کیلئے 600 ملین ڈالرز دیے جائیں گے۔