Home / پاکستان / بریکنگ نیوز:ماسک نہ پہننے والوں کوجیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔۔۔ لاہور میں خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا حکم آگیا

بریکنگ نیوز:ماسک نہ پہننے والوں کوجیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔۔۔ لاہور میں خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا حکم آگیا

Sharing is caring!

لاہور(ویب ڈیسک)کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق کمشنر لاہور کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ جو افراد ماسک نہیں پہنیں گے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کیا جائے گا۔ماسک نہ پہننے پر چھ ماہ قید کی سزاہوسکتی ہے۔مقدمہ کے اندراج کے حوالے سے پولیس حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور لاہور پولیس کی ٹیمیں ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کریں گی۔

واضح رہے کہ لاہور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نطر گزشتہ روز ہیلتھ ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی ہے۔ حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر صورت کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ شادی ہالز، دفاتر، عام شاہراہوں پر ہر صورت کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *