اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو سلیکٹاڈ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نے کے رہنما راناء ثنااللہ کہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے بعد اب ایوان بالا کے قائد حزب اختلاف بھی سلیکٹڈ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ مل کر پاکستان پیپلزپارٹی نے نقصان کا سودا کیا ہے ، اپنے اس طرز عمل سے پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کی سیاست کاجنازہ نکال دیا۔مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنماء سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بی اے پی سے پیپلزپارٹی کا الحاق ہمارے لیے حیران کن ہے ،ہمیں آج اس قسم کے فیصلے کی امید نہیں تھی کیوں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے تھا ، اس لیے اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے ہونے والے فیصلے پر ہمیں بہت افسوس ہوا ، پی ڈی ایم کے مستقبل کے متعلق آئندہ چند دن میں فیصلہ ہو جائے گا۔