Home / پاکستان / شاہنواز ڈاہانی اور کارلوس کے درمیان ٹوئٹر پر گفتگو نے مداحوں کے دل جیت لئے

شاہنواز ڈاہانی اور کارلوس کے درمیان ٹوئٹر پر گفتگو نے مداحوں کے دل جیت لئے

Sharing is caring!

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بالر شاہنواز ڈاھانی اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کارلوس بریتھویٹ کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گفتگو نے مداحوں کے دل جیت لئے ۔

پی ایس ایل میں اپنی فاسٹ بولنگ سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاھانی نے ٹوئٹر پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کی جسے ان کے ہزاروں مداحوں نے پسند کیا۔شاہنواز ڈاھانی کی تصویر نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کارلوس بریتھویٹ کی توجہ بھی اپنی طرف کرالی اور انہوں نے پاکستانی کرکٹر کو ‘اپنا’ قرار دیا۔جواب میں شاہنواز ڈاھانی نے کارلوس برتھ ویٹ کو پیغام لکھا کہ میں آپ کو یاد کر رہا ہوں۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں اس سال شاہنواز ڈاھانی اور کارلوس بریتھویٹ ساتھ تھے اور دونوں وکٹ لینے پر ایک جیسے انداز میں خوشی بھی مناتے تھے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *