Home / پاکستان / ن لیگیوں کیلئے بری خبر، مریم نواز کو تیز بخار، گلے میں شدید درد، کرونا ٹیسٹ لے لیا گیا

ن لیگیوں کیلئے بری خبر، مریم نواز کو تیز بخار، گلے میں شدید درد، کرونا ٹیسٹ لے لیا گیا

Sharing is caring!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان ن مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مریم نوازشریف نے آئندہ چار روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔ مریم نوازشریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے۔ مریم نوازشریف کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف طبعیت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئی تھیں۔ دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں۔ مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رائشگاہ پر ہیں۔ ذرائع جے یو آئی نے ہم نیوز کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ بھی منفی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے طبعیت ناسازی کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ سربراہ پی ڈی ایم کو ڈاکٹرز کا مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *