اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا کی بیماری میں مبتلا وزیر اعظم عمران خان کی صحت میں بہتری آنے لگی ہے۔
PM Imran Khan has made steady clinical recovery from Covid and his lab parameters have remained stable. He has been advised that he may resume work and build up his work routine over the next few days. This is in line with national and int'l guidelines
— Faisal Sultan (@fslsltn) March 28, 2021
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان تیزی کے ساتھ کورونا سے صحتیاب ہونے لگے ہیں جبکہ ان کے ٹیسٹ بھی ٹھیک آئے ہیں۔ فیصل سلطان کے مطابق ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا کام شروع کرسکتے ہیں اور اگلے چند روز میں سرکاری مصروفیات بھی شروع کرسکتے ہیں۔ وزیر اعظم کو یہ اجازت قومی اور بین الاقوامی گائیڈ لائنز کی روشنی میں دی گئی ہے۔