Home / پاکستان / شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی کی تجویز ، پنجاب حکومت کیا کرنے جارہی ہے ؟ بڑا اعلان ہو گیا

شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی کی تجویز ، پنجاب حکومت کیا کرنے جارہی ہے ؟ بڑا اعلان ہو گیا

Sharing is caring!

لاہور (ویب ڈیسک)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردو س عاشق اعوان نے پنجاب کے رہائشیوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دیدیا گیاہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے ، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے ، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ان کا کہناتھا کہ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیاہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی ۔ ای سی او سی نے شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی کی سفارش کی ہے تاہم شادی کی تقریبا ت کے حوالے سے فیصلہ کل ہو جائے گا۔

ان کا کہناتھا کہ پابندیوں کا فیصلہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ حکومت دو لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے جارہی ہے جبکہ مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیاہے ۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *