Home / پاکستان / حالات شدید خراب ۔۔۔!!!ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ، حکومت نے بڑے خطرے کی گھنٹی بجا دی

حالات شدید خراب ۔۔۔!!!ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ، حکومت نے بڑے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Sharing is caring!

لاہور (ویب ڈیسک ) کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں، اسد عمر نے چیف سیکرٹریز کو ہدایات جاری کردیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا مثبت آنے کی شرح بڑھنے کے باعث ہسپتال تیزی سے بھر رہے ہیں، تشویشناک حالت کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔

پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این سی او سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا پھیلاؤ کے علاقوں میں 29 مارچ سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور این سی او سی صوبوں کو کورونا پھیلاؤ کے ہاٹ اسپاٹ کے نقشے فراہم کرے گی جبکہ 5 اپریل سے ملک بھر میں انڈور اور آؤٹ ڈور شادی کی تقاریب پر پابندی ہوگی۔

این سی او سی نے یہ بھی واضح کیا کہ صوبوں کو شادی تقریبات پر پابندی کے ٹائم فریم کا اختیارہوگا، صوبے کرونا شرح کےمطابق شادی کی تقریبات پر فیصلہ کرسکتے ہیں۔ این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سماجی، کلچرل، سیاسی، کھیلوں کی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی، اس کے علاوہ کرونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے بین الصوبائی آمدورفت میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا تاہم بین الصوبائی آمدورفت سےمتعلق حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سےہو گا۔

این سی او سی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ فیصلوں کا اطلاق کرونا کےہائی رسک اضلاع اور شہروں پر ہوگا، آٹھ فیصد مثبت کیسز کی شرح والے اضلاع پر ان فیصلوں کا فوری اطلاق کیا جائے گا۔ این اسی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ این سی او سی صوبوں کو کرونا ہاٹ اسپاٹ کے نقشے فراہم کرے گا، کرونا ہاٹ اسپاٹ میپنگ سےلاک ڈاؤن کے نفاذ میں آسانی ہو گی۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *