Home / پاکستان / ’’ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ‘‘ اگلے 24گھنٹے موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

’’ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ‘‘ اگلے 24گھنٹے موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

Sharing is caring!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج بروز اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ میں گرم رہنے کی پیش کی گئی ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،خطہ ٔپو ٹھوہار ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی گئی ہے

۔ اس دوران وسطی /جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں شدیدمیں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش ۔ خیبر پختو نخوا: پٹن05، کالام04،بالائی دیر03، چترال02، مالم جبہ01اورگلگت بلتستان : استور میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ،کالام 00 اوراستورمیں01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔جبکہ آج اتوار کو نواب شاہ اور گردنواح میں شدید گرمی کا راج ہے جہاں درجہ حررات 42 ڈگری تک پہنچ گیا۔گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی نواب شاہ شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا ہے، درجہ حررات 42 ڈگری تک پہنچے کے باعث اتوارکوکاروباری اور تجارتی مراکز میں سناٹارہا۔سخت گرمی کے باعث سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم نظرآئی۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *