Home / پاکستان / کپتان بابراعظم کیخلاف خاتون کی مقدمہ درج کروانے کی درخواست پر سماعت ، عدالت سے بڑی خبر آ گئی

کپتان بابراعظم کیخلاف خاتون کی مقدمہ درج کروانے کی درخواست پر سماعت ، عدالت سے بڑی خبر آ گئی

Sharing is caring!

لاہور (ویب ڈیسک )ایڈیشنل سیشن جج نعما ن محمد نعیم نے خاتون کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست پرنصیر آباد پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کردیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق حمیزہ مختار نامی خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیاہے کہ اس نے متعلقہ ایس ایچ او اور سی سی پی کو بابراعظم کے خلاف جنسی ہراسگی اورفراڈ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست دی تھی لیکن پولیس کی جانب سے عملدرآمد نہیں کیا جارہا ۔عدالت نے خاتون کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نصیر آباد تھانے کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 دسمبر تک جواب طلب کر لیاہے ۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر لاہور کی حامیزہ نامی خاتون نے پریس کانفرنس میں سنگین الزامات لگائے تھے۔خاتون نے بابر اعظم پر زیادتی، مارپیٹ ،دھمکیاں، اسقاط حمل اور شادی کا جھانسہ دے کر شادی نہ کرنے جیسے الزامات لگائے تھے جب کہ خاتون حامزہ نے کرکٹر عثمان قادر کا نام بھی لیا تھا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *